8 دسمبر 2011 - 20:30

تہران کے عارضی امام جمعہ نے امریکہ کے ڈرون طیارے پرکنٹرول کرنے اور اسے بحفاظت زمین پر اتارنےپر ایرانی مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے امریکہ کے شکاری باز (پیشرفتہ جاسوسی طیارہ ) کو شکارکرکے مایہ ناز اقدام انجام دیا ہے۔

ابنا: تہران یونیورسٹی میں آج نماز جمعہ حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران کے عارضی امام جمعہ نے امریکہ کے ڈرون طیارے پرکنٹرول کرنے اور اسے بحفاظت زمین پر اتارنےپر ایرانی مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے امریکہ کے شکاری باز (پیشرفتہ جاسوسی طیارہ ) کو شکارکرکے مایہ ناز اقدام انجام دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کا یہ اقدام در حقیقت اللہ تعالی کی عظيم نصرت ہے اور یہ نصرت سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور سوگواری کی بدولت عطا ہوئی ۔

 صدیقی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نےامریکہ کے پیشرفتہ جاسوس طیارے کو بحفاظت اترا کر اپنی فوجی توانائیوں کا عملی ثبوت پیش کیا ہے۔ صدیقی نے عاشور کے دن افغانستان ، پاکستان اور رعاق میں دہشت گردوں کے حملے میں حسینی عزاداروں کی شہادت پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔........

/169